افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اور 14 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی افریقا کے ملک بینن میں بغاوت کی ایک کوشش اُس وقت ناکام ہو گئی جب مسلح افواج باغیوں کے راستے میں رکاوٹ بن گئے، حکومتی ترجمان کے مطابق بغاوت کے الزام میں چودہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،بینن کے وزیرِ داخلہ الاسانے سیدوز نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ ملک، مسلح افواج اور اس کی قیادت اپنے حلف پر ڈٹے رہے اور وہ جمہوریہ سے اپنے عہد پر قائم رہے،گزشتہ روز فوجیوں کے ایک گروپ نے ایک براڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے صدر پیٹرس تالون کو برطرف کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو چشم دید گواہوں نے بتایا تھا کہ صدارتی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی آواز سنی گئی اور ریاستی براڈ کاسٹ ادارے کے لیے کام کرنے والے چند صحافیوں کو چند گھنٹوں کے لیے یرغمال بنایا گیا تھا، فوجیوں کا ایک گروپ اتوار کی صبح بینن کے قومی ٹی وی پر نمودار ہوا، اور اقتدار پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ اپنے آپ کو ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن کہلانے والے اس گروپ نے صدر پیٹریس تالون اور تمام ریاستی اداروں کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ تاہم فوجیوں کے اعلان کے کچھ دیر بعد تالون کے قریبی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ صدر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔
نائیجیریا کی فضائیہ نے آفیشل طور پر خبر رساں ادارے اے ایف پی کو تصدیق کی ہے کہ بینن میں حکومت کے خلاف ہونے والی مبینہ بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے فضائی آپریشن جاری ہے۔ نائجیرین حکام کے مطابق جے ایف–17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کو ہنگامی طور پر تعینات کرکے بغاوت میں شریک اہلکاروں کے خلاف ٹھوس اور درست نشانہ بندی پر مبنی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق بغاوت کی اس کوشش میں ایسے فوجی افسران اور دستے شامل تھے جنہیں بھارت کی معاونت حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بغاوت کرنے والے عناصر نے بینن میں اہم تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی جس کے بعد نائجیرین حکام نے صورتحال کو بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری ردِعمل دیا۔
نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے مغربی افریقی ملک بنین کی درخواست پر بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں مدد فراہم کرنے کے لئے فوج تعینات کر دی ، شنہوا کے مطابق نائیجیرین صدر کے دفتر نے گزشتہ روز جاری بیان میں بتایا ہے کہ صدر نے بنین کی درخواست پر نائیجیرین مسلح افواج کو حکم دیا ہے کہ وہ بینن کو بغاوت کی کوشش کرنے والے عناصر کو ختم کرنے میں مدد فراہم کریں،بینن نے نائیجیریا سے فوری فضائی مدد، بینن کی فضائی حدود میں نائیجیرین ایئر فورس کے جہازوں کی تعیناتی اور زمینی افواج بھیجنے کی درخواست کی تھی تاکہ بینن کے آئینی نظم و نسق اور اداروں کا تحفظ کیا جا سکے اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اولوفیمی الوییدی نے کہا کہ درخواستوں پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے








