دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دوبارہ بارشوں کی واپسی کے امکانات موجودہیں،ایک کے بعد ایک مغربی ہوا کا سلسلہ پاکستان تک پہنچنے کا امکان ہے، جو دسمبر کے وسط کے بعد ملک میں نہایت ضروری بارشیں اور برفباری لے کر آئے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے بتایاکہ موجودہ وقت میں زیادہ تر ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18 تا 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک اچھا اور ملک گیر مغربی سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے تاہم جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ ایک طویل المدت پیشگوئی ہے، اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں تبدیلی آ سکتی ہے، اس موسمِ سرما کے آغاز سے ہی ہم نے اپنی بیشتر اپڈیٹس میں بتایا تھا کہ اس سال لا نینیا پیٹرن کی وجہ سے موسمِ سرما کی بارشیں معمول سے کم رہیں گی،تاہم دسمبر کے وسط تک یہ پیٹرن کمزور ہونا شروع ہوگا اور دسمبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں دوبارہ بارشوں کی واپسی کے امکانات موجود ہیں۔

بینن میں بغاوت کی کوشش ناکام، نائجیرین فضائیہ کی کارروائیوں کی تصدیق

انہوں نے کہاکہ یہ حتمی پیشگوئی نہیں ، بیشک، سب کچھ اللہ کے حکم اور علم میں ہے، یہ صرف ایک ممکنہ صورتحال ہے جس کی پاکستان میں آئندہ دنوں میں توقع کی جا سکتی ہے ہم ان تمام موسمیاتی تبدیلیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور آپ کو بر وقت آگاہ کرتے رہیں گے۔ ملک کے لیے، خصوصاً خشک سالی کے شکار علاقوں کے لیے، رحمتوں بھری بارشوں کی دعا کریں۔ نومبر 2025 میں بارشیں پہلے ہی معمول سے 72فیصدکم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کی کمی؛ 7 سالہ بچی دم توڑ گئی

Shares: