وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کا قیام ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے ایک بڑاقدم ہے-
سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاکہ حکومت رسمی معیشت کو مضبوط بنانے اور اور ذمہ دارو طویل المدتی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں پرعزم ہے، وزیرِ خزانہ نے غیر رسمی شعبے پر کڑی نگرانی کے حکومتی عزم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے شروع کی گئی کوششوں کے متعدد صنعتوں میں واضح نتائج سامنے آرہے ہیں ، بہتر تعمیل، زیادہ شفافیت اور موثر ٹیکس نظام پاکستان کی معاشی بحالی کے مرکزی ستون ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہاکہ وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس کا قیام ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے حوالہ سے ایک بڑاقدم ہے ، اس سے نجی شعبے کے ساتھ پورا سال مستقل رابطے کی سہولت میسرہوگی اوراس کے نتیجے میں پالیسی میں بہتری اور اگلے بجٹ سے قبل موثرمشاورتی عمل درآمد کو ممکن بنایاجاسکے گا،نیسلے پاکستان کے وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن ایون سینا کر رہے تھے جبکہ چیف فنانشل آفیسر مقصود احمد انجم اور ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلٹی شیخ وقار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈھاڈر: سرکٹ ہاؤس کے قریب دھماکے کے بعد شدید فائرنگ
وفد نے وزیرِ خزانہ کو پاکستان کے ساتھ نیسلے کے دیرینہ تعلق اور مستقبل کی توسیعی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا،چیف ایگزیکٹوآفیسر نے کمپنی کی کاروباری مضبوطی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیسلے نے مقامیت ، پورٹ فولیو ایڈجسٹمنٹ، جدید آٹومیشن، کارکردگی میں بہتری اور مصنوعات میں مسلسل جدت کے ذریعے اپنے آپریشنز کو مستحکم کیا ہے انہوں نے ٹیکنالوجی پر مبنی مینوفیکچرنگ میں نیسلے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ شیخوپورہ اور خانیوال کی فیکٹریاں مکمل طور پر خودکار اور عالمی ڈائیگناسٹک نظام سے منسلک ہیں، جس سے پاکستان میں نیسلے کے آپریشنز عالمی معیار کی تنصیبات کے برابر ہو گئے ہیں۔
ذہنی مریض کے ساتھ ذہنی ڈاکٹر مذاکرات کر سکتا ہے،مریم اورنگزیب
انہوں نے کہاکہ کمپنی میں پائیداری، زرعی خدمات کی تبدیلی، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے جاری اور آئندہ آنے والی سرمایہ کاری پر کام ہو رہا ہے،نیسلے شمسی اور بائیو ماس توانائی کے نظام، ڈیجیٹل ڈیش بورڈز، ماحول دوست پیکیجنگ اور سپلائی چین کی آٹومیشن پر عمل کر رہی ہے جس سے اخراجات اور گرین ہائوس گیسوں میں کمی آ رہی ہے اور کمپنی کی طویل المدتی مسابقت مزید مضبوط ہو رہی ہے، وفد نے بتایا کہ مقامی ویلیو کری ایشن کے فروغ کے وسیع تر عمل کے تحت نیسلے کی لوکلائزیشن کی کوششوں نے کمپنی کی مضبوطی کو واضح طور پر بڑھایا ہے۔
غلط ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے پیغامات ، ایف بی آر کی وضاحت جاری








