لاہور میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کامیابی سے حل کر لیا۔ دو روز قبل لاہور کے علاقے سے اغوا ہونے والا معصوم بچہ 48 گھنٹوں کی تلاش کے بعد بادامی باغ سے سلامت حالت میں بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کی اطلاع ملتے ہی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ بدھ کی صبح ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بادامی باغ میں چھاپہ مارا جہاں سے بچہ برآمد ہوا۔ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ بچوں کو اغوا کرکے دوسرے صوبوں میں فروخت کرنے کے مکروہ کاروبار میں ملوث تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران خواتین نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں

Shares: