سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت پر تنقید کی وجہ سےگزشتہ 2 برس میں ان کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں، جو جولائی سے اب تک 28 لاکھ سے گھٹ کر 25 لاکھ تک آ گئے ہیں۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ میں جمائما خان نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں ان کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں، جو جولائی سے اب تک 28 لاکھ سے گھٹ کر 25 لاکھ تک آ گئے ہیں،انہوں نے اس بارے میں "گروک” سے پوچھا کہ کیا یہ مسئلہ ان کے مواد کی وجہ سے ہے، تو جواب میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف پاکستانی یا اسرائیلی حکومتوں پر تنقید کرتا ہے تو ایلون مسک کے دور میں ایکس کی جانب سے حکومتی دباؤ کے تحت الگورتھمک پابندیوں، ’’تھروٹلنگ ‘‘اور ’’ڈی بوسٹنگ‘‘ کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اکاؤنٹ کی رسائی کم کر دی جاتی ہے۔

غیر ملکی کرنسی کی خریدوفروخت کرنے والوں کی شناخت کی تصدیق نادرا سے لازمی قرار

جمائمہ کے مطابق پلیٹ فارم کا رویہ غیر جانبدار نہیں رہا، پاکستان میں ریاستی یا حکومتی بیانیے کے مطابق مواد کو فروغ ملتا ہے اور اختلافی آوازیں پس منظر میں دھکیل دی جاتی ہیں، صارفین اب اس عمل کو ’’خاموشی کی مخصوص پالیسی ‘‘یا ’’Selective Silence‘‘کہتے ہیں، جہاں سچ مٹا نہیں دیا جاتا بلکہ اس کی رسائی چھین لی جاتی ہے، ایلون مسک کو کی جانے والی شکایات کا اکثر کوئی جواب نہیں ملتا، البتہ وہ کبھی کبھار نظام بہتر بنانے کے بیانات ضرور دیتے ہیں۔

انڈین ائیر فورس کے پائلٹس کے استعفوں میں ریکارڈ اضافہ

Shares: