سیالکوٹ (باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ رپورٹر مدثر رتو) گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ میں ہنر روزگار میلے کا باوقار افتتاح ڈپٹی کمشنر صباء اصغر علی اور چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل خالد مسعود چوہدری نے کیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے مختلف اسٹالز کا تفصیلی جائزہ لیا اور نوجوانوں کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔

ڈپٹی کمشنر اور چیئرمین ووکیشنل کونسل نے کہا کہ ہنرمندی نوجوانوں کے باوقار مستقبل کی بنیاد ہے اور ووکیشنل ادارے اس مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس تقریب میں صنعت و تجارت سے وابستہ اہم شخصیات بھی موجود تھیں جن میں خواجہ مسعود اختر، محمد اشرف صندل، ڈاکٹر اسلم ڈار، ملک نصیر احمد، اشفاق نذر، میاں اعجاز انجم، مراد ارشد، مس گل زیب، کاشف الماس، حناء نارین، انصر محمود، سید غضنفر عباس، عمران مشتاق، چوہدری آفاق نذر، چوہدری موسیٰ اشفاق سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف نوجوانوں کے لیے مفید رہنمائی فراہم کرتی ہیں بلکہ مقامی صنعت اور تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون کی ایک روشن مثال بھی ہیں۔

Shares: