گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی سستی ہو گئی،جبکہ مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے-
وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہےملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 3.90 فیصد ہو گئی ہے، اعداد و شمار کے مطابق 12 اشیاء مہنگی ہوئیں، دس کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 16.18 فیصد، چینی کی قیمت میں 4.91، پیاز کی قیمت میں 4.08 فیصد اور آلو کی قیمت میں 1.71 فیصد کمی ہوئی۔
ایک ہفتے کے دوران مرغی 6.19 فیصد، آٹا 2.88 فیصد، انڈے 0.93 فیصد مہنگے ہوئے، مہنگی ہونے والی اشیاء میں گھی، کوکنگ آئل اور دال مونگ بھی شامل ہے، سستی ہونے والی اشیاء میں کیلے، دال چنا، دال مسور اور ایل پی جی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب 2 روز کے دوران برائلر گوشت فی کلوگرام 29 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ آج معمولی 7 روپے کمی بھی صارفین کے لیے قابلِ قبول نہیں رہی ہےاس وقت برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت300 روپے جبکہ پرچون قیمت 324 روپے کلو ہو گئی ہےصارفین نے برائلر گوشت کی قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر انڈے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک پیٹی انڈے میں 30 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پیٹی کی قیمت 10,500 روپے تک پہنچ گئی۔







