ضلع ژوب کے علاقے قمر الدین کاریز میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عاطف مجتبیٰ نے کھلی کچہری میں شرکت کی ، علاقے کے عمائدین اور مشران کے ساتھ ملاقات کی
کھلی کچہری میں مقامی افسران ، علاقے کے معزز قبائلی عمائدین، مشران اور مقامی رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری کے دوران علاقائی امن و امان، باہمی مسائل کے حل، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اس موقع پر کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان عوام کے امن، تحفظ اور ترقی کے لئے پرعزم ہے، اور قبائلی مشران کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مشاورت سے علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مشران نے فرنٹیئر کور بلوچستان(نارتھ)کے ساتھ باہمی اتفاق اور مشترکہ کوششوں سے امن و امان اور ترقی کے فروغ کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔








