وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ جیل مینول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگا ملاقات بند ہوگی-

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے،جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ٹریڈمل دستیاب ہے، وہ ڈیڑھ گھنٹہ سائیکلنگ کرتے ہیں، تحریک انصاف کی کال پر اب لوگ نہیں نکلتے،کے پی میں ان کی حکومت ہے، اس کے باوجود لوگ نہیں نکال پا رہے، پی ٹی آئی کا ووٹر مایوس ہوکر گھر بیٹھ گیا ہے نوازشریف جیل میں تھے تو ان کے وکلا نے کبھی سیاسی بات نہیں کی، وہ صرف کیسز پر توجہ دیتے تھے، یہ جب آتے ہیں سیاسی گفتگو کرتے ہیں، جیل مینول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرےگا ملاقات بند ہوگی ۔

واضح رہے کہ عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں تحریک انصاف پنجاب نے کل منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو کل دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہےتحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہی موجود رہا جائے،اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی ہے، مجھے لگتا ہے وہ تصویر اصل ہے لیکن پرانی ہے،گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک مبینہ تصویر سامنے آئی جس میں انہیں بظاہر ورزش کرتے دیکھا گیا جب یہ تصویر وائرل ہوئی تو شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ اے آئی سے بنائی گئی تصویر ہے، تاہم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اس حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ عمران خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی ہے، مجھے لگتا ہے وہ تصویر اصل ہے لیکن پرانی ہے، جب تصویر سامنے آئی تو پہلے میں نے بھی اسے دیکھا تو کہا کہ آج کل اے آئی سے بہت سی تصاویر بن جاتی ہیں، لیکن جب میں نے غور سے دیکھا تو میں نے وہ تصویر کسی اور کو بھیجی اور کہا کہ چیک کروائیں کہ آیا یہ اے آئی ہے یا نہیں، کیونکہ یہ عمران خان ہی لگ رہے ہیں۔

pti

علیمہ خان نے کہا کہ اب مجھے یقین ہے کہ وہ تصویر عمران خان کی ہی ہے۔ یہ قیدِ تنہائی سے پہلے کی تصویر ہے کیونکہ اس میں انہیں کافی پسینہ آیا ہوا ہے۔ یہ تصویر گرمیوں کی لگتی ہے، سردیوں کی نہیں،عدالتوں میں جھوٹے گواہان پیش کیے جاتے ہیں، منگل کا دن اڈیالہ میں ہماری ملاقات کا دن ہوتا ہے، کل ہماری ملاقات کا دن ہے ہم جائینگے وہاں بیٹھیں گے، جو جو بانی کی رہائی چاہتا ہے وہی ہماری ٹیم کا حصہ ہے۔

Shares: