بغداد: عراق کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی ملک یونان سے پہلی پرواز بغداد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق میں 35 سال وقفے کے بعد کسی یورپی ملک کی پرواز نے لینڈ کیا ہےوزارت نے کہا کہ یونان کی اس پرواز کی آمد عراق کے سول ایوی ایشن کے شعبے کی بحالی کے مرحلے کی علامت ہے، ابتدائی طور پر بغداد اور ایتھنز کے درمیان یہ فضائی سلسلہ ہفتے میں دو پروازوں پر مشتمل ہو گا، جس میں مسافروں کی تعداد کے مطابق اضافہ یا کمی کی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ 1990 میں عراق کے کویت پر حملے کے بعد یورپی فضائی کمپنیوں نے عراق کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں،عراقی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہی ہے تاکہ معیشت میں بہتری لائی جا سکے اس سے قبل اسی سال یونان نے شمالی کردستان کے خودمختار علاقے میں اپنی پروازیں شروع کی تھیں، اور اب بغداد میں بھی اسی سلسلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی سے عہدے کا حلف لے لیا
وقت آ گیا ہے کہ ہر ادارہ اپنے کردار اور ذمہ داری کا سنجیدگی سے جائزہ لے،عظمٰی بخاری
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 3.203ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،اسٹیٹ بینک








