نیوکراچی میں چائےکےہوٹل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دورا ن علاج دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ حاجی شہزاد کے نام سے ہوئی، جو ایم کیو ایم پاکستان کا کارکن تھا، ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ معلوم ہوتا ہے،واقعے کے بعد پولیس اور کرائم انٹیلی جنس یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ موقع سے نائن ایم ایم پستول کے 4 خول بھی برآمد کیے گئے ہیں،دوسری جانب ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہےکہ جاں بحق شہزاد نیوکراچی یوسی8 کےجوائنٹ انچارج تھے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ، وزیرداخلہ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے ملزمان کی گرفتاری کےلئےفوری اقدامات کا مطالبہ کردیا،مقتول کے دوست نے بتایا کہ 3 موٹر سائیکلوں پر نقاب پوش آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ شہزاد4 بچوں کے باپ تھے،کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

Shares: