شمالی وزیرستان کے گاؤں بویا میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بویا فوجی قلعے سے ٹکرا دی۔
علاقے کے دو سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ سیکیورٹی تنصیب کی چھت اور بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا،حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ انکرپٹڈ چینلز جنہوں نے دراندازی کے کئی حملوں کا دعویٰ کیا تھا نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ کل پانچ حملہ آوروں نے کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، ایک کو خودکش بم دھماکے کے لیے استعمال کیا گیا جبکہ چار حملہ آوروں نے قلعہ کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی دھماکے کے نتیجے میں 4 فوجی زخمی ہوئے
پولیس زرائع کے مطابق دھماکہ خودکش یا گاڑی میں نصب بارودی مواد کے زریعے کیا گیا، سیکورٹی کیمپ پر حملے میں اب تک پانچ دہشتگرد مارے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد مجموعی طور پر پانچ بتائی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارودی سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی کیمپ کی دیوار کو نشانہ بنایا، جس کے بعد دیگر دہشتگردوں نے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔








