پاکستان اوربھارت کےدرمیان جنگ سے متعلق اقوام متحدہ ماہرین کی رپورٹ جاری کر دی گئی

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے پہلگام حملے کی مذمت ، ذمہ داروں کو سزا دینے پر زور دیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کی تردیدکی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ،7مئی کو بھارت نے پاکستان کی حدود میں طاقت کا استعمال کیا، بھارت کاپاکستانی حدود میں طاقت کااستعمال یواین چارٹر کی خلاف ورزی ہے، بھارت نے سیکیورٹی کونسل کو باضابطہ اطلاع نہیں دی، بھارتی حملوں میں آبادی والے علاقے نشانہ بنے اورمساجد متاثرہوئیں،پاکستانی حدود میں بھارتی حملوں سے شہری جاں بحق اورزخمی ہوئے 7مئی کو پاکستان نے بھارتی کارروائی کی مذمت کی، پاکستان نے سلامتی کونسل کو مطلع کیا کہ وہ دفاع کا حق رکھتا ہے، بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کےشواہد پیش نہیں کر سکا،دہشتگردی کے نام پر یکطرفہ فوجی طاقت استعمال کرنے کا کوئی الگ حق تسلیم شدہ نہیں، اگر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہو تو یہ حقِ زندگی کی خلاف ورزی بن سکتا ہے،بھارت کا یہ طرزِ عمل بڑے تصادم کا خطرہ پیدا کر سکتا ہے،اگر بھارتی اقدام حملہ سمجھا جائے تو پاکستان کو سیلف ڈیفنس کا حق حاصل ہے، بھارتی اقدامات پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں،

Shares: