توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج سزا سنائی گئی،سینئر صحافی وتجزیہ کار محسن بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان سزا سنائے جانے کےبعد اپنے وکیل سے لڑ پڑے
ایکس پر ایک پوسٹ میں محسن بیگ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹوکیس کے فیصلے کے موقع پر جب جج شاہ ارجمند عدالت پہنچ گئے تو کیس کے مرکزی ملزم جو کہ اب مجرم ہوچکے ہیں عمران احمد خان نیازی کو لایا گیا تو اس نے بیٹھتے ہی کہا کہ میری بیگم بشری بی بی کدھر ہے اسے بھی لاؤ جب وہ آگئیں تو دونوں میاں بیوی نے مشاورت کے بعد عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا تاہم کمرہ عدالت سے باہر نہیں گئے بلکہ کمرے میں کی عقبی نشستوں پر بیٹھ گئے مگر حیرت انگیز طور پر پر اس کیس میں ان کے وکیل نے آکر اپنی حاضری لگا دی پراسیکیوشن کے وکیل نے بھی اپنی حاضری لگا دی تو جج نے سزا سنا دی اور یہ دونوں میاں بیوی نے پیچھے بیٹھ کر سزا سنتے رہے
محسن بیگ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ فیصلہ سنانے کے بعد جج تو چلے گئے مگر یہ دونوں میاں بیوی اپنے وکیل سے لڑ پڑے اور اسے کہا کہ تم کیوں آئے ہو تمھیں نہیں آنا چاہیے تھا اور نہ حاضری لگانا چاہیے تھی تاکہ جج فیصلہ نہ سنا پاتا جس پر وکیل نے کہا کہ جب ایسے کیسز کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو وکیل کی حاضری ضروری ہوتی ہے تاہم دونوں اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے نکل گئے اور دونوں کو ان کے سیل میں بند کردیا گیا ۔
مدینہ کی ریاست میں تو ایک چادر پر بھی سوال ہوتا تھایہاں سارا توشہ خانہ ڈکار گئے،طلال چوہدری
عمران،بشریٰ کو سزا،مقدمہ کی کامیاب پیروی پرتفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہیں،ایف آئی اے
عمران،بشریٰ کو سزا،سیاسی اختلاف نہیں قانون کی عملداری








