ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کے باعث پی آئی اے نے فوگ الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے دھند کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے، جس کے پیش نظر قومی ائیر لائن نے اپنے مسافروں کے لیے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ٹکٹ بکنگ کے وقت اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر لازمی فراہم کریں تاکہ پروازوں کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی یا تاخیر کے بارے میں مسافروں کو بروقت آگاہ کیا جا سکے،مسافر مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Shares: