دفاعی چیمپئن اور آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026کے شریک میزبان بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اسکواڈ کے مطابق اسٹار بیٹر سوریاکمار یادیو کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے،آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے،اسٹار اوپنر شبھمن گل اس اسکوا ڈ کا حصہ نہیں ہیں، جس پر شائقین اور ماہرین کرکٹ کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
ابھشیک شرما، تلک ورما اور رنکو سنگھ جیسے نوجوان بیٹرز ٹیم کو جارحانہ آغاز اور مڈل آرڈر میں استحکام فراہم کریں گے وکٹ کیپنگ کے لیے سنجو سیمسن اور ایشان کشن کو شامل کیا گیا ہے،آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے اور واشنگٹن سندر بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت جسپریت بمراہ کریں گے ان کا ساتھ ارشدیپ سنگھ اور ہرشِت رانا دیں گے اسپن میں کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی شامل ہیں-









