سانحہ 9مئی کے مزید 2مقدمات کا کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا گیا،گلبرگ میں گاڑیاں جلانے اور کلمہ چوک پرکنٹینر جلانے کے مقدمے کافیصلہ سنا یا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نےکوٹ لکھپت جیل میں گلبرگ میں گاڑیاں اور کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا,گلبرگ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں 7 ملزمان کو سزا ،22 کو بری کردیا گیا،یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ،عدالت نے شہزاد خرم، میاں اسلم اقبال، علی ملک اور شبنم جہانگیر کو اشتہاری قرار دیا۔

کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں 20 ملزمان کو سزا ،5 کو بری کرنے کا حکم دیا گیا، کلمہ چوک کنٹینر جلانے کے مقدمے میں یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو10،10سال قید کی سزا سنائی گئی ۔محمود الرشید اور اعجازچودھری کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

مقدمے میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 11 ملزمان اشتہاری قرار دئیے گئے ،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔

Shares: