فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال، دفاعی و عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری اور بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی،ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خادم الحرمین الشریفین کے حکم پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا.

Shares: