چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف فاتح ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 ، 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان کیا ہے،فائنل میں تاریخی کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا، ان کے کھیل کی تعریف کی،محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کی میڈیکل سمیت ہر ضرورت کو پورا کیا جائےگا۔

قبل ازیں چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایشیا کپ انڈر 19 فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے روایتی حریف بھارت کو شکست دی،بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی یہ کامیابی بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ جیت کی صورت میں سامنے آیا،یہ فتح شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور فخر کا زبردست لمحہ ہے،پی سی بی کی رائزنگ سٹارز پر سرمایہ کاری کا نتیجہ شاندار فتح کی صورت میں سامنے آیا جو قابل تحسین ہے-

Shares: