گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں مریم نواز سے آج دوبارہ کہوں گا کہ اس قیدی سے ہماری جان چھڑوائیں اس کو کسی اور جیل میں منتقل کریں۔ یہاں سے ان کے لوگ شاپنگ کرنے اسلام آباد جاتے ہیں اور اڈیالہ جیل کے باہر انگلی کٹوا کرشہیدوں میں نام لکھواتے ہیں۔ ایسی جگہ بھیجیں جہاں پتہ بھی لگے کہ یہ اپنے قائد کے لیے آئے ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کہاں گئے وہ غائبانہ نماز جنازہ کا کہنے والے، کہاں گئے وہ کفن باندھنے والے؟حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے،
کیونکہ اگر وہ آزاد ہو گئے تو ان کی سیاست کی دکان بند ہو جائے گی ،اڈیالہ جیل کے باہر جانا فضول ہے کیونکہ وہاں کا قیدی جب تک اپنی سزا پوری نہیں کرے گا باہر نہیں آسکتا ، میں مریم نواز سے دوبارہ گزارش کرتا ہوں کہ اس قیدی سے ہماری جان چھڑوائے اور کسی اور جیل میں شفٹ کریں ،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ محاذ آرائی چاہتے ہیں۔ ہمارا صوبہ اس وقت محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ وہ ایک سزا یافتہ شخص کے لیے محاذ آرائی چاہتے ہیں۔ ایسے تو پاکستانی جیلوں میں جتنے بھی قیدی ہیں اگر ان کے خاندان سڑکوں پر نکل آئیں تو کیا انہیں آزاد کر دیا جائے؟امپورٹڈ اپوزیشن لیڈر لائے گئے ہیں،کربلا اڈیالہ جیل کے باہر نہیں کربلا کرم ایجنسی میں ہے وہاں جائیں،صوبائی حکومت آپریشن کو سپورٹ کرےخیبرپختونخوا میں جہاں دہشت گردی ہوگی وہاں ہر قیمت پر آپریشن ہوگا ۔

Shares: