چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 ایشیا کپ کی فاتح ٹیم نے ملاقات کی ہے، جس میں فیلڈ مارشل نے کہاکہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور متعلقہ حکام کو ایشیا کپ جیتنے پر دلی مبارکباد دی،انہوں نے ٹیم کے ڈسپلن، ٹیم ورک اور جرات مندی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
عثمان ہادی کو گولی مارنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی
آئی ایس پی آر کے مطابق یلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہا اور کہاکہ یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیت اور ٹیلنٹ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا کہ وہ بہترین کارکردگی جاری رکھیں، پیشہ ورانہ معیار بلند رکھیں اور میدان کے اندر اور باہر ملک کے سفیر بنیں پاکستان کے نوجوان ملک کے مستقبل کی بنیاد ہیں، جن کی توانائی، صلاحیت اور کردار قوم کی ترقی اور عالمی مقام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نمایاں کرنے اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے نظم و ضبط، ایمانداری اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پی آئی اے ملازمین کا نجکاری کیخلاف بلاول ہاؤس چورنگی پر احتجاجی مظاہرہ







