سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتوں کے دفاتر بند رہیں گے اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر ہوگاہر سال کی طرح اس سال بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں برسی کے سلسلے میں مختلف تقریبات، دعائیہ مجالس اور سیاسی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

حکام کے مطابق تعطیل کے باعث سرکاری دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تاہم اسپتالوں، ریسکیو سروسز اور دیگر ضروری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے باعث سرکاری امور سے متعلق منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں-

سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے کے بعد دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئی تھیں۔

Shares: