بھارتی پشت پناہی میں دہشت گردی خطہ کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے
اکھنڈ بھارت کاانتہا پسند نظریہ اور ہمسایہ ممالک میں اِسکی مسلسل مداخلت پورے خطہ کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے،انسانی جرائم کے مرتکب مودی اور حسینہ واجد سرحد پار دہشتگردی اور انتشار پھیلانے میں مسلسل سرگرم ہیں،بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘ نےعثمان ہادی کی شہادت کے صرف دو دن بعد ایک اور بنگلہ دیشی رہنماپر قاتلانہ حملہ کیا،بنگالی نوجوان رہنما محمد مطالب شیکدرکو بھارتی دہشتگردوں نےقاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا ،بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ؛محمدمطالب شیکدرپر فائرنگ کا واقعہ بنگلا دیش کے شہرکھلنا میں پیش آیا،محمدمطالب شیکدرکھلنا سے تعلق رکھنے والی تنظیم نیشنل سیٹزن پارٹی کے رہنما ہیں
بھارتی جریدہ بھاسکر انگلش کے مطابق بنگلا دیشی رہنمامحمدمطالب سِکدرکو قریب سے سَر پرگولی ماری گئی ،محمدمطالب شیکدرحملے میں شدید زخمی ہوئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا،
بنگلا دیش کے نوجوان سیاسی رہنماؤں کو مسلسل بھارت کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں،حالیہ دنوں میں بھارتی فوج کے میجر اور کرنل کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو بھی دھمکیاں دی گئیں،عثمان ہادی، مطالب شیکدر اور حسنات عبداللہ سمیت بنگلہ دیشی نوجوان رہنما ؤں کا قصورفقط بھارتی مداخلت کیخلاف آواز اٹھانا ہے،بنگالی نوجوان رہنما مطالب شیکدر پر قاتلانہ حملہ کے فوراََ بعد بھارتی بدنامِ زمانہ ایجنسی را اوربھارتی فوج سے مربوط "ایکس” اکاؤنٹس پر شرمناک انداز میں جشن منایا گیا،سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم "ایکس” پربھارت کا جشن مناناثابت کرتا ہے کہ اس دہشتگرد حملہ کے پسِ پشت بھی بھارتی ہاتھ ملوث ہے،بھارت کی ہندوتوا سوچ کے زیر اثر، پر تشدد توسیع پسندانہ عزائم پورے خطہ کے لیے خطرہ بن چکے ہیں








