پیپلز پارٹی کی رہنما، رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ صرف سینٹ ہی نہیں، قومی اسمبلی بھی سینیٹر پلوشہ خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہماری پوری پارٹی اور تمام باشعور خواتین سینیٹر پلوشہ خان کے ساتھ ہیں۔

سحر کامران کا کہناتھا کہ تمام وزرا پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ طیش اور بدتمیزی کے ذریعے حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا۔وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر کے توہین آمیز رویے اور دھمکیوں کا نوٹس لیکر فوری کارروائی کریں۔ خواتین کی عزت و احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔سوال کا جواب نہیں تھا جس پر ایسی زبان استعمال کی گئی جس نے قائمہ کمیٹی کے استحقاق کو مجروح کیا بلکہ پارلیمنٹ کے استحقاق کو مجروح کیا، کسی کو ہم اجازت نہیں دیں گے کہ اگر آپ وزیر ہیں غلط زبان استعمال کر کے احتساب سے بچیں

کسی بھی آوارہ جانور نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی تو ٹیکے اُس آوارہ جانور کو لگیں گے، پلوشہ خان

پلوشہ خان کی جرات قابل تحسین ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں،سحرکامران

وفاقی وزیر علیم خان سے شدید تلخ کلامی،وجہ کیا بنی،پلوشہ کی زبانی

Shares: