ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے سرد موسم کے پیشِ نظر ایک اہم فلاحی اقدام کرتے ہوئے ڈی پی ایس چوک میں دیوارِ مہربان قائم کر دی ہے، جہاں ضرورت مند افراد کے لیے گرم ملبوسات رکھ دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے اس موقع پر معزز شہریوں سے اپیل کی کہ وہ یتیموں، بیواؤں اور غریب افراد کی مدد کے لیے دیوارِ مہربان پر استعمال شدہ یا نئے کپڑے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سردی کے موسم میں مستحق اور نادار افراد کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئیں ہم سب مل کر انسانیت کے جذبے کے تحت اپنی استطاعت کے مطابق نئے یا صاف ستھرے استعمال شدہ کپڑے دیوارِ مہربان پر رکھیں تاکہ ضرورت مند افراد باعزت طریقے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری اس فلاحی اقدام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور معاشرے میں ہمدردی اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

Shares: