اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ آئندہ برس مارچ 2026 سے لندن کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کہ پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 4 پروازوں کے لیے سلاٹس مل گئے ہیں جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے یہ سلاٹس ماضی میں پابندی کے باعث محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو عارضی طور پر دیئے گئے تھے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی کے دوران قیمتی سلاٹس ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پی آئی اے نے یہ انتظام کیا تھا جبکہ اب ترکش ایئرلائن سے یہ سلاٹس واپس حاصل کر لیے گئے ہیں، اس حوالے سے ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ مارچ 2026 سے قومی ایئرلائن لندن کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن فلائٹ آپریشن کی بحالی اور توسیع سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ پی آئی اے کی آمدن میں بھی اضافہ متوقع ہے،اس پیشرفت سے قومی ایئر لائن کی مالی حالت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کی امید ہے۔
بنگلہ دیشی سابق وزیراعظم کے صاحبزاد ے17 سال بعد بنگلہ دیش پہنچ گئے








