غیرقانونی مواد رکھنے والی 9 لاکھ ویب سائٹس ہوں گی بند

0
49
pta

علی خان جدون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی نےقومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکا بل منظورکرلیا، بل میں کہا گیا کہ بورڈکےاختیارات میں معاہدے،اقرارنامہ اورایم اویوزشامل ہوں گے، آئی ٹی بورڈوزارتوں اورمحکموں میں ای گورننس کے پروگرام کوفروغ دے گا،بورڈحکومتی شعبوں کوڈیٹا فراہم کرے گا

کمیٹی اجلاس میں پی ٹی اے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 لاکھ غیرقانونی مواد رکھنے والی ویب سائٹس بلاک کرنے پر پیشرفت جاری ہے،انٹرنیٹ مواد سے متعلق شکایت پرمواد بلاک یا ہٹا سکتے ہیں،مواد کےعلاوہ شکایات ایف آئی اے کو بھجوا دیتے ہیں،غیرقانونی سم کی فروخت پرکارروائی کرتے ہیں،

وزارت آئی ٹی نے بریفنگ میں کہا کہ چک شہزاد اسلام آباد میں آئی ٹی پارک اگست2022 تک فعال ہو جائے گا،

Leave a reply