اقوام متحدہ سے رائے شماری کی تاریخ مقرر کروائی جائے،رحمان ملک کا وزیراعظم کو خط

0
44

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے کشمیرمیں کرفیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے کشمیرمیں کرفیو کے فوری خاتمے کا مطالبہ کریں،اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کریں،اقوام متحدہ سے حق خودارادیت کی رائے شماری کےلیےتاریخ مقرر کروائی جائے،اقوام متحدہ سے کشمیری مظالم پر انسانی حقوق کمیشن کا تقرر عمل میں لایا جائے،

مظلوموں کا سفیر دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں کشمیریوں کی پکار بنے گا۔ فردوس عاشق اعوان

رحمان ملک نے خط میں مزید لکھا کہ مسلسل کرفیو کے باعث اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی عدم دستیابی درپیش ہے، یہ امر تشویشناک ہےکہ پاکستان کشمیر پر ڈرافٹ قرارداد انسانی حقوق کونسل میں نہ لا سکا،اب تک پاکستان اقوام متحدہ کومسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں بھیجنے پر قائل نہ کرسکا،عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، افسوس ایک طرف اقوام متحدہ کا اجلاس ہورہا ہے دوسری جانب کشمیر میں کرفیو ہے،بھارتی مظالم پر خاموشی کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ساکھ گر رہی ہے.

سفیر کشمیر،وزیراعظم پاکستان آج پیش کریں گے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

Leave a reply