احتساب عدالت سکھرنے خورشید شاہ کو13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ،احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 14اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.خورشید شاہ کی جانب سے سینئروکیل رضا ربانی اور مکیش کمار نےدلائل پیش کیے

خورشید شاہ کیس، جج نے سماعت روک دی، نیب حکام پریشان

عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور پی پی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں‌ توسیع کر دی.

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

نیب کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کے خاندان کے10بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے ٹرانزیکشن ہوئی ،خورشید شاہ کے وکیل نے کہا کہ آپ کے حکم کے باوجود مجھے اکیلے خورشید شاہ سے ملنے نہیں دیا جاتا،نیب سکھر کا انکوائری افسر کہتا ہے کہ میرے سامنے خورشید شاہ سے بات کریں،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ، ثبوت ہے تو سامنے کیوں نہیں لاتے، 500 ارب روپے سے کہانی شروع ہوئی جو اب4 پلاٹس پررک گئی ہے،نواز شریف دور حکومت میں بھی خورشید شاہ کا احتساب ہوا، دوسرااحتساب پرویزمشرف دورمیں شروع ہوا،اب خورشید شاہ کا یہ تیسرا احتسابی عمل شروع ہوا ہے،

 

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

Shares: