پنجاب میں تبدیلی آ گئی، گورنر پنجاب کے بھائی کو بڑا عہدہ دے دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے بھائی کو حکومت میں بڑا عہدہ دے دیا گیا، گورنر پنجاب کے بھائی چوھدری محمد رمضان کو پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس فورس کمیٹی کی چیئرمین لگایا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، گورنر پنجاب کے بھائی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے

کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ و دیگر بھی شامل ہیں، کمیٹی میں آئی جیل پنجاب پولیس، جیل خانہ جات ،موٹروے پولیس بھی شامل ہیں

گورنر پنجاب کے بھائی چودھری محمد رمضان کا نوٹفکیشن ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں جو ذمہ داری دی ہے وہ اسے اچھے طریقے سے نبھائیں گے.

کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

گورنر پنجاب کے بھائی کو حکومت میں عہدہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شہر یار اعوان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار اہم عہدوں پر اپنوں کو نواز رہی ہے، اس روش کو‌ ختم کرنے کے دعویدار خود اسی پر چل رہے ہیں، حکومت اپنے تمامتر نعروں اور وعدوں سے یوٹرن لے چکی ہے.

مریم نواز کو الیکشن کمیشن سے ملی بڑی خوشخبری، اہل قرار

Shares: