وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی پولیس سےفیصل آباد میں بچے کے قتل واقعے کی رپورٹ طلب کرلی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بچے کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے، گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے،ایسے واقعات میں ملوث ملزم قانون کے تحت قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں .
لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سے تیسری جماعت کے طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، بچے کے لواحقین نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے.
بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ
واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس اس بارے میں بے بس ہو چکی ہے، واقعات ہوتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، قصور ،چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد پولیس متحرک تو ہے لیکن واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی