امریکہ مذاکرات میں‌ واپس آیا تو کیا لائحہ عمل ہو گا؟ ترجمان افغان طالبان نے دو ٹوک بات کہہ دی

0
48

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکاکےساتھ امن مذاکرات کی بحالی پرتیارہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل شاہین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاکےساتھ معاہدہ مکمل ہوچکا،اُس معاہدےپر آج بھی قائم ہیں، امریکامذاکرات میں واپس آئےتواُسےخوش آمدیدکہیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےہمارے مطالبات پرغورکرنے کاوعدہ کیاہے، ہم نےتجارت،افغان مہاجرین اورویزاسہولیات جیسےامور پرمذاکرات کیے،

وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

واضح‌ رہے کہ افغان طالبان کا وفد پاکستان کے دورہ پر ہے اور اسے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں بھی کی ہیں، افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی،

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ مذاکراتی کی بجالی کی بات کی، افغناستان میں امن ضروری ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے،

قبل ازیں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے ، اے پی پی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Leave a reply