وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں

سکردو۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر پاکستانی کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسایا اور عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، سیاحت اور معدنیات گلگت بلتستان کے لئے قدرت کا عطیہ ہے جسے بروئے کار لا کر یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی دیں گے اور تمام تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

وزیراعظم کے خلاف درخواست، نجم سیٹھی کو ہوا جرمانہ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہوں اور یہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم کے میدان میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات آئندہ پانچ سالوں میں دکھائی دیں گے اور کوئی گلگت بلتستان کا کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ سکولوں کو بہترین سہولیات سے آراستہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے انتخابی منشور کا حصہ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور ملکی استحکام پاکستان تحریک انصاف کے ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے جس کے لئے ہماری حکومت دن رات کوشاں ہے ۔

واضح رہے کہ سکردو میں جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرنا تھا تا ہم موسم کی خرابی کی وجہ سے عمران خان سکردو نہ جا سکے

Shares: