وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ مدارس کے بچوں کواستعمال کرنے کی تاریخ پرانی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے بچوں کوجہاد کے نام پرملاؤں نے استعمال کیا، سیاست میں مدارس کے بچوں کوقربانی کا بکرا بنایا گیا،مولانا فضل الرحمان بچوں کوسیاست کیلئےاستعمال کرتےہیں،
فواد چوھدری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کی تحریک کے دوبڑے مقاصد ہیں، سیاسی حیثیت کی بحالی اورمدارس اصلاحات کوروکنا، کیونکہ ایک دفعہ مدارس ہاتھ سے نکل گئے اور یہ بچے غلامی کی زندگی سے شعور کے نظام میں داخل ہوگئے تو ان کی دکانیں مستقل طور پر بند ہو جائینگی۔
عمران خان یہ کام کریں تو آزادی مارچ ختم ہو سکتا ہے، شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحما ن نے گزشتہ روز 27 اکتوبر کو حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی نے اس کے بعد اجلاس بلا لیا ہے، ن لیگ بھی ممکنہ حمایت کرے گی تاہم ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مولانا سے تاریخ بدلنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا
حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا