ایف آئی اے نے ویڈیو سیکنڈل کیس کہاں منتقل کرنے کی درخواست کر دی؟

0
41

انسداد الیکٹرانک کرائم کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے کیس اے ٹی سی اسلام آباد کومنتقل کرنے کی درخواست دائرکردی ،ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل کیس کے ملزمان پردہشت گردی کی دفعات لگا دیں ،

عدالت نے پراسیکیوٹرایف آئی اےسےآئندہ سماعت پردلائل طلب کرلیے ،کیس کا مکمل چالان آج بھی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا ،عدالت نےآج مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا ،انسدادا لیکٹرانک کرائم کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیواسکینڈل کیس کی سماعت14اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی .

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

گزشتہ سماعت پرایف آئی اے نے ڈسچارج ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےسےمتعلق درخواست دائرکر دی،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم میاں طارق جوڈیشل ہے،2 ملزمان ناصربٹ،سلیم رضااشتہاری ہیں، ناصرجنجوعہ ،مہر غلام جیلانی ،خرم شہزادکوجوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈسچارج کردیا،ملزمان کو ڈسچارج کرنے پرڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی  ٹیم تبدیل کی ،ڈسچارج تینوں ملزمان کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں مزید کہا کہ ملزمان کوسمن بھی جاری کیےلیکن تفتیش میں شامل نہیں ہورہے،ایک ملزم غائب بھی ہے،وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں تاکہ ملزمان سے تفتیش کی جا سکے ،

عدالت نے کہا کہ درخواست مسترد کی جاتی ہے،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست مسترد نہ کریں درخواست واپس لینا چاہیں گے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مذاق نہیں ،

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

Leave a reply