میٹرو بس سروس اچانک بند کر دی گئی، وجہ جان کر ہوں حیران

0
35

پاک سری لنکا میچ، میٹروبس سروس بند کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں میٹروبس سروس میچ کے پیش نظربند کی گئی ہے، میٹرو بس سے روزانہ ڈیڑھ لاکھ افراد سفرکرتے ہیں .

میٹرو بس بند کرنے پر شہریوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی کوئی میچ ہو شہریوں کو ذلیل کرنا حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے.

ٹی 20 سیریزکا آج دوسرا ٹاکرا ، میچ کب شروع ہو گا جانیےتفصیل

واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ میچز کے دوران شہریوں اور کاروباری مراکز کی سیکورٹی پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔شہر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔

مین بلیوادڈ گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ سمیت تمام کاروباری مراکز کھلے ہیں۔کوشش ہے کی ٹیموں اور میچز کی سکیورٹی کے دوران لوگوں کا کاروبار متاثر نہ ہو

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے اقوام عالم میں لاہور کے سپورٹس فرینڈلی شہر ہونے کا تشخص پروان چڑھا ہے۔آج اور 09 ستمبر کے میچز کے پر امن انعقاد کے لئے بھی اہلیان لاہور کا بھر پور تعاون درکار ہے۔

لاہوریوں کے لئے ایک اور بری خبر،میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ

Leave a reply