پرویزمشرف کے بعد انکے وکیل بھی ہوئے بیمار، عدالت میں کیا بیماری بتائی؟

0
51

پرویز مشرف کے بعد ان کے وکیل بھی بیمار ہو گئے، عدالت میں ایسی بیماری بتائی کہ جج بھی حیران رہ گئے، وکیل کی درخواست پر عدالت نے کیس ملتوی کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت اسلام آباد میں پرویزمشرف سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی حکومت نے جسٹس وقار احمد سیٹھ کو خصوصی عدالت کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ،جسٹس وقار احمد سیٹھ جسٹس طاہرہ صفدر کی ریٹائرمنٹ پر سربراہ مقرر ہوئے ہیں ،جسٹس وقار احمد سیٹھ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ہیں

پرویز مشرف کے سرکاری وکیل کا پہلی سماعت پر ہی کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ

جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کیس کی سماعت کی،عدالت میں درخواست دائر کی گئی کہ پرویز مشرف کے وکیل رضا بشیر ڈینگی کا شکار ہوگئے،رضا بشیر میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسلئے کیس کو آج ملتوی کیا جائے، خصوصی عدالت نے بیماری کی بنیاد پر التواکی درخواست منظور کر لی

عدالت نے 24 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ،عدالت نے فریقین کو تحریری دلائل آئندہ سماعت سے قبل جمع کرانے کا حکم دیاہے

پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتا توکیس ختم کرنے کی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

Leave a reply