آزادی مارچ کے خلاف درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ اہم خبر

0
49

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے خلاف لال مسجد اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہری نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اور دھرنا چیلنج کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پرکل بدھ کو سماعت کریں گے ،

شہری کی جانب سے دائر درخواست مین عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ سے روکے،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

شہری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں احتجاج کے لئے جگہ مختص کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت مولانا کو آزادی مارچ سے روکے اور دھرنا دینے سے بھی روکا جائے،

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

شہری کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ مولانادھرنا دیں لیکن کوئی بھی سرکاری املاک کونقصان پہنچائےگا توبراحال ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان کووارننگ دیتاہوں،غریبوں کےبچوں کواستعمال نہ کریں ،

مولانا کے آزادی مارچ کو ابتدا میں ہی بڑی ناکامی

Leave a reply