قصور میں دیسی ساختہ پیٹر انجن لوڈرز کی بھرمار دھویں سے ماحول خراب
تفصیلات کے مطابق قصور میں بھٹہ خشت پر اینٹوں کی سپلائی کیلئے لوگوں نے خود ساختہ طور پر پیٹر انجن لگا کر لوڈر تیار کیئے ہوئے ہیں جس سے ان کی روزی روٹی چل رہی ہے یقینا روزی روٹی کمانا جرم نہیں مگر طریقہ کچھ اچھا ہونا چائیے ان خوساختہ تیار شد پیٹر انجن والے لوڈروں کے نا تو نمبر ہیں اور دوسرا ان کا دھواں بہت زہریلا ہے جو کہ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے اس کے علاوہ ان پیٹر انجن والے لوڈروں کا شور بہت زیادہ ہے جس سے مریض لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
لوگوں نے ضلعی انتظامیہ قصور اور محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان لوڈر مالکان کو گورنمنٹ کی طرف سے آسان اقساط پر نئے جدید لوڈر مہیا کیئے جائیں تاکہ یہ غریب اپنی روزی روٹی بھی کما سکیں اور ماحول پر برے اثرات بھی نا پڑیں

Shares: