مولانا کا آزادی مارچ، مسلم لیگ ن شریک ہو گی یا نہیں، فیصلہ ہو ہی گیا،

0
46
nawaz and molana

مولانا کا آزادی مارچ، مسلم لیگ ن شریک ہو گی یا نہیں، فیصلہ ہو ہی گیا، انتظار کی گھڑیاں ختم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا،مسلم لیگ ن کے اکثر رہنماوَں نے آزادی مارچ میں شمولیت کی حمایت کردی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان کے غیر آئینی مطالبے کی حمایت نہیں کرےگی،

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فضل الرحمان کےلانگ مارچ سمیت تمام آئینی مطالبات کےلیے ساتھ کھڑے ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا، اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ ایک بار پھر رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،آزادی مارچ کی تیاری کے لیے پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی بھی تجویز اجلاس میں سامنے آئی،

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے…………..خبر نے کھلبلی مچا دی

مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس کے بعد شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور دھرنے میں شمولیت کے حوالہ سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا،

مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ،اس ضمن میں جمعیت علماء اسلام ف نے آزادی مارچ کے لیئے ٹرین بک کرنے کا عندیہ دیا ہے،

علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ایسا قدم اٹھایا کہ مولانا پریشان ہو گئے

سینیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ ہم آزادی مارچ کررہے ہیں،شائد اس کے لیئے ٹرین کی ضرورت پڑے، جس پر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آپ شیخ رشید سے بات کریں، جس پر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں ڈینگی آیا ہوا ہے آپ نہ آئیں،

آزادی مارچ میں کون شریک نہیں ہو سکتا؟ مولانا نے لگائی بڑی پابندی

دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

Leave a reply