تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد درخواست گزار اکبر ایس بابرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آج بھی پی ٹی آئی کی چاروں درخواستوں کوالیکشن کمیشن نے مستردکر دیاہے،الیکشن کمیشن نےحکم جاری کیاہے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 14 اکتوبر کو دوبارہ ہو گا،

اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی درخواست دی کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھا جائے ،پی ٹی آئی کے اعتراضات درخواستیں تاخیری حربے ہیں جو کیس سے بھاگنے کیلیے ہیں ، پی ٹی آئی سمجھتی ہے مجھے کیس سے الگ کر کے اپنے نتائج حاصل کر سکیں گے .

فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے سے متعلق درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا ،تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

تحریک انصاف نے اپنی پارٹی کے بانی رکن کیخلاف دعویٰ دائر کر دیا

الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کرتے ہیں،پی ٹی آئی 14اکتوبر کواسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو،

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

Comments are closed.