ونڈہ کھاتے ہی 3 بھینسیں مر گئیں
ونڈا کھاتے ہی تین بھینسیں مر گئیں
تفصیلات کے مطابق محمد رشید ساجد ولد حاکم علی رہائشی گاؤں ورائچ ڈاکخانہ کاہنہ نے اپنی پانچ قیمتی بھینسوں کو ونڈا ڈالا جس کے کھاتے ہی 3 بھینسیں موقع پر ہی مر گئیں جبکہ باقی دو بھینسوں کی حالت بھی نازک ہے ویٹرنری ڈاکٹر نے پہنچ کر بیمار بھینسوں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ ونڈے میں کوئی زہریلی چیز شامل تھی جس کی بدولت بھینسیں مر گئی ہیں حاکم نے بتایا ہے کہ میں نے رات ہی ونڈہ بازار سے خریدا ہے اور صبح ان بھینسوں کو ہی کھلایا ہے
اہل علاقہ میں اس واقعہ پر شدید غم و غصہ ہے اور لوگوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ونڈا کا لیبارٹری معائنہ کروا کر اصل بات کا پتہ چلایا جائے