الطاف حسین پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہئ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم کو ایک بار پھر لندن میں پولیس نے طلب کرلیا،بانی ایم کیو ایم سے مزید سوالات پوچھنے کےلیے پولیس اسٹیشن بلایا گیا ہے ،بانی ایم کیو ایم کی چار ماہ میں یہ تیسری پیشی ہے .
بانی ایم کیو ایم گزشتہ ماہ 12 ستمبر کو بھی ضمانت ختم ہونے پر سدک پولیس اسٹیشن پیش ہوئے تھے ،بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 میں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے ،
ایم کیو ایم بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار
الطاف حسین کو رواں برس گرفتار بھی کیا گیا تھا تا ہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا، آج پھر الطاف حسین کو طلب کیا گیا ہے ،نفرت انگیز تقاریر کیس میں بانی ایم کیو ایم پر فردجرم عائد ہونے کا امکان ہے
الطاف حسین کے گھر پر پندرہ سے زائد پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تھا. الطاف حسین نے 2016 میں تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کارکنان قانون ہاتھ میں لیں، سابقہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں