جعلی اکاؤنٹس کیس، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، اسلام آبا د ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار خواجہ عبدالغنی مجید اور انور مجید کی ضمانت بعد از گرفتاری درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ،ملزم خواجہ انور مجید ملیر جیل کراچی اورخواجہ عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں قید ہیں ،دونوں ملزمان نے ضمانت کے لیےاسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے
ملزم انور مجید کو احتساب عدالت میں پیش نہ کرنے کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ انور مجید کو بیماری کے باعث اسلام آباد نہیں لایا گیا ، قانونی حیثیت کیا ہو گی؟ وکیل نے کہا کہ انور مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست موجود ہے، عدالت منظور کر سکتی ہے، جج نے استفسار کیا کہ جو بینک ملازمین وعدہ معاف گواہ بنے تھے اس کا کیا بنا؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وعدہ معاف گواہوں کی درخواست پر کارروائی جاری ہے،