نواز شریف تو عدالت پہنچ گئے، نیب نے انہیں پہنچا دیا………………لیکن کون نہ پہنچا جو ہمیشہ نہیں پہنچتا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں عدالت پہنچا دیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر احتساب عدالت پہنچ گئے، لیکن…………….نواز شریف کے بھائی شہباز شریف تا حال احتساب عدالت نہ پہنچے .

نواز کا شہباز سے ملنے سے انکار، کیپٹن ر صفدر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

نیب نے پھر ایسا کیا کر دیا کہ نواز شریف ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے

نواز شریف نے آزادی مارچ کے حوالہ سے کیا کہا؟ مریم کے شوہر نے بتا دیا

واضح رہے کہ نواز شریف جب گرفتاری دینے کے لئے لندن سے پاکستان آ رہے تھے تو نواز شریف لندن سے لاہور پہنچ گئے لیکن شہباز شریف نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور کی سڑکوں پر تو گشت کرتے رہے لیکن ایئر پورٹ نہ پہنچ سکے.

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

آج بھی شہباز شریف نے مثال قائم کر دی اور ابھی تک احتساب عدالت نہیں پہنچے، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہبا ز شریف کی کمر میں درد ہے لیکن باغی اپنے ذرائع سے خبر دے چکا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے ملنے سے انکار کیا ہے اسی لئے کل وہ کوٹ لکھپت جیل بھی نہیں گئے تھے،

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

احتساب عدالت پہنچنے پر صحافیوں نے نواز شریف سے سوال کرنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی سخت اور رش کی وجہ سے نوا ز شریف بات نہ کر سکے، اس موقع پر کارکنان کی جانب سے گو سیلکٹڈ گو کے نعرے بھی لگائے گئے

نواز شریف عدالت پہنچے، کارکنان نے کونسا نعرہ لگا دیا؟

Shares: