وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈہ بھی جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے16 اکتوبرکووفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا ،وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے ،
وفاقی کابینہ کا اجلاس، سابق حکمرانوں سے وصولی کرنیکا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا
وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لے گی،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی ،نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی اور تبادلےکا معاملہ زیر غور آئے گا
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کا تین روزہ دورہ کر کے پاکستان واپس پہنچے ہیں، عمران خان نے چین کے دورے کے دوران چین کی قیادت سے ملاقاتیں کیں
وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار