سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض کی رپورٹ ) کریانہ دکان پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر40 سالہ شخص قتل
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ اکبر آباد میں کریانہ کی دکان پر 2 کس نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر لدھڑ کے رہائشی 40 سالہ حبیب الرحمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے.
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال خود، ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ، ایس ڈی پی او صدر سرکل، اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،
ڈی پی او نے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے.
انشاءاللہ واقع میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق عدالت سے سزا دلوائی جائیگی اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی.

Shares: