پاکستان میں اس سال کا دوسرا چاند گرہن جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ فلکیاتی مظاہرہ رات 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوا۔
مکمل چاند گرہن رات 10 بج کر 31 منٹ پر دیکھا گیا، جو اپنے عروج پر 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچا۔ مکمل گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا، جبکہ جزوی گرہن رات 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا اور پورا عمل رات ایک بج کر 55 منٹ پر مکمل ہو جائے گا۔یہ چاند گرہن نہ صرف پاکستان بلکہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ زمین کے سائے سے گزرتے ہوئے یہ منظر ’سپر بلڈ مون‘ کہلاتا ہے، جب چاند سرخ رنگ اختیار کر لیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زمین کی فضا سورج کی نیلی شعاعوں کو فلٹر کر دیتی ہے جبکہ سرخ روشنی چاند تک پہنچتی ہے، جس سے اس کا رنگ بدل کر سرخ دکھائی دیتا ہے۔ یہ مظہر اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند ایک سیدھ میں آجائیں۔فلکیاتی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ قدیم زمانے سے پورے چاند کو انسانی نیند، کاشتکاری اور فصل بونے کے عمل سے جوڑا جاتا رہا ہے اور کسان اسے بیج بونے کے لیے موزوں وقت تصور کرتے ہیں۔
روس کی کینسر مخالف ویکسین طبی آزمائشوں میں کامیاب
8.5 ارب ڈالر کے نئے معاہدےپاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ،مسعود خان
موبائل سمز کا ڈیٹا لیک، وزیر داخلہ کا نوٹس، انکوائری ٹیم تشکیل
ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز کا ہدف دیا