اسلام آباد : فائرنگ سے جے یو آئی رہنما کے بھائی بیٹے اور ایک شاگرد جاں بحق

اسلام آباد : فائرنگ سے جے یو آئی رہنما کے بھائی بیٹے اور ایک شاگرد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق آج رات اسلام آباد میں ایک مذہبی جماعت کے مقامی رہنما سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا ہے ،

اسلام آباد پولیس کےمطابق تھوڑی دیرپہلے نامعلوم افرادکی فائرنگ کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مقامی رہنما کے بھائی،بیٹے اور شاگرد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں پیش آیا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے جماعت کے سالار قاری کرامت الرحمان کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو شہید کرنے کی مذمت کی ہے۔مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اس طرح کا واقعہ افسوسناک ہے، قاتل کو فوری گرفتار کرکے شفاف تحقیقات کی جائیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 کی شناخت اکرام اللہ اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق ہونے والا تیسرا شخص طالب علم ہے، تینوں لاشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں

Comments are closed.