میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بی سیکشن تھانے کی حدود میں نامعلوم شخص کی جلی ہوئی لاش برآمد

میہڑ کے نواحی علاقے بی سیکشن تھانے کی حدود میں گاؤں گھاڑی سے ایک نامعلوم شخص کی آگ میں جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی معلومات حاصل کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق رات گئے نامعلوم کار سوار افراد لاش کو سوکھے گھاس میں رکھ کر آگ لگا کر فرار ہو گئے، جس سے لاش مکمل طور پر جل گئی۔ پولیس نے لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

آخری اطلاعات تک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس واقعے کی نوعیت اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

Shares: